مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 850 سے زائد شہروں میں عالمی یوم قدس، اسلامی اور انسانی جوش و جذبے کے تحت منایا گیا ایران کی فضائیں فلسطین زندہ باد ،اسرائيل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، حضرت امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا تھا۔ تہران میں یوم قدس کی عظيم ریلی اعلی حکام کے علاوہ لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں عظيم ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں میں شریک روزہ دار مؤمنین نے اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کو صفحہ ہستی سے محو کرنے اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کے حق میں نعرے لگا ئے یوم قدس کے موقع پر ایران کی فضائیں امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد ، برطانیہ مردہ باد اور سعودیہ مردہ باد کے فلک شگآف نعروں سے گونج گئيں۔ تہران کی عظیم ریلی میں صدر حسن روحانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے بھی شرکت کی جبکہ عوام کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی ریلی میں شرکت کرکے فلسطینوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کام ظآہرہ کیا۔ واضح رہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم اور سرفہرست مسئلہ ہے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ گذشتہ کئی دہائيوں سے جاری ہے اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت فلسطینی بچوں ، عورتوں اور مردوں کا بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل عام کررہی ہے۔ غزہ کا محاصرہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ بیت المقدس عالم اسلام سے متعلق ہے لہذا اس کی آزادی کے سلسلے میں بھی تمام مسلمانوں کو ملکر تلاش و کوشش کرنی چاہیے فلسطینیوں کی حمایت تمام مسلمانوں کا اسلامی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے اور اسی اسلامی اور انسانی جذبے کے تحت آج پورے عالم اسلام میں یوم قدس منایا گیا۔واضح رہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا ۔ یوم قدس تمام اسلامی ممالک میں جوش و لولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن عالمی سطح پر اسرائيل کے فلسطینی عوام پر سنگین اور وحشیانہ مظآلم کے خلاف نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عالمی یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 850 سے زائد شہروں میں عالمی یوم قدس، اسلامی اور انسانی جوش و جذبے کے تحت منایا گیا ایران کی فضائیں فلسطین زندہ باد ،اسرائيل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، حضرت امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم کیا تھا۔
News ID 1873398
آپ کا تبصرہ